بارش اور اسلام کی رہنمائی

پانی انسان کی ایک اہم ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پانی کے حصول کے مختلف ذرائع پیدا فرمائے ہیں اور ان سب ذرائع کا مکمل اختیار اللہ جل شانہ کے پاس ہی ہے۔آسمان سے پانی برسانے کا مکمل نظام اللہ جل شانہ کے اختیار میں ہے۔

آج کل ہمیں بحیثیت قوم جن مشکلات کا سامنا ہے، اس میں ایک بڑی مشکل پانی کی کمی ہے، جس کے مختلف حل پیش کیے جار ہے ہیں۔دنیاوی اسباب کا اختیار کرنا دین اسلام میں ممنوع نہیں، بلکہ ایک مستحسن امر ہے، البتہ ان سب چیزوں سے پہلے اس ذات سے اپنا رابطہ استوار کرنے اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جس کے قبضۂ قدرت میں پانی کا پورا نظام ہے۔ بارش کےحوالے سے اسلام نے جو مختلف مواقع پر رہنمائی فراہم کی ہے، اس مختصر رسالے میں اس کو یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

  • صفحات:18