پیکر انوارﷺ

کتاب ’’پیکرِانوار‘‘سیدِ دو عالمﷺ کی سیرت ِاطہر پر لکھے گئے مضامین کا مجموعہ ہے۔ یہ مضامین ڈاکٹر فہد انوار صاحب کے سادہ اور بے ساختہ قلم سے نکلے اور ماہنامہ ’’کاروان ِملت‘‘ اسلام آباد کی زینت بنتے رہے۔ انہی مضامین کو یکجا کرکے انہیں کتابی شکل دی گئی تاکہ ہر عام وخاص اس سے مستفید ہوسکے۔ کتاب کے ہر مضمون میں سیرت کے ایک پہلو کواجاگر کیا گیا ہے ۔ کتاب کی خصوصیت ہے کہ ہر مضمون کو پڑھنے کے بعد عمل کی ایک راہ واضح ہوجاتی ہے اور اس راہ پر چلنے کے لیے دل بے قرار رہتا ہے۔ مصنفِ کتاب چونکہ شعری ذوق بھی رکھتے ہیں، اس لیےمصنف کا نعتیہ کلام بھی اس کتاب کی زینت ہے اور رسالت مآب ﷺ سے محبت وعقیدت میں اضافےکا باعث بھی ہے ۔ کتاب پڑھتے جائیے ، سیرت کے حسین پہلووں سے لطف اندوز ہوتے جائیے اور اپنی زندگی کو سیرت کے روشن پہلووں سے منور کر دیجیے۔

  • صفحات:299